کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بلڈر کے بھتہ نہ دینے پر زیرتعمیر عمارت کے چوکیدار کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گینگ وار ملزمان نے بلڈر سے بھتہ مانگا تھا جو نہ ملنے پر چوکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ گینگ وار سر غنہ جمیل چھانگا کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔