کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں آج اور کل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہو رہی ہیں جبکہ آج اور کل بھی شمال مشرق سے خنک اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر قمبر شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد، شکارپور اور دیگر علاقوں میں آج ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا کے جھکڑ 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چل سکتے ہیں۔
محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوا کا ایک اور سلسلہ 29 فروری کو ایران سے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔
29 فروری کے سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں 2 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔