کراچی (نیوز ڈیسک) جناح اسپتال سے فرار ہونے والے قیدی کی تلاش میں پولیس سرگرداں ہے جبکہ غفلت برتنے والے اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم آغا سلمان گزشتہ روز دوپہر کو جناح اسپتال کے وارڈ سے فرار ہوا تاہم جیل پولیس نے کئی گھنٹوں بعد پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوا یا کرایا گیا اس متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کورٹ پولیس کے اہلکار کی مدعیت میں صدر تھانے میں مقدمہ درج کرکے گرفتار اہلکار سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق فرار ملزم آغا سلیمان کے خلاف پنجاب میں قتل اور کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں۔
ملزم کے خلاف گھر پر قبضہ، خواتین کو ہراساں کرنے، چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔
جیل پولیس کا مؤقف تھا کہ قیدی آغا سلمان کو علاج کے لیے کورٹ پولیس کے ذریعے جناح اسپتال بھیجا گیا تھا جہاں اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے قیدی فرار ہوا۔