You are currently viewing کراچی، ملزمہ نتاشا کے پاس ڈرائيونگ لائسنس نہ ہونے کا انکشاف

کراچی، ملزمہ نتاشا کے پاس ڈرائيونگ لائسنس نہ ہونے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) بہادر آباد میں لینڈ کروزر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ہلاک کرنے والی ملزمہ کے پاس ڈرائيونگ لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش میں ملزمہ نتاشا کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے پاس غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے تاہم وہ پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے۔
اظفر مہیسر کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں حادثے سے متعلق ملزمہ کی واضح غفلت سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ کے وکیل نے گذشتہ روز عدالت سے ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
تفتیشی افسر نے ملزمہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.