کراچی (ڈیسک) موت ایک ایسی حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ہر حال موت آنی ہی آنی ہے، چاہےبچہ ہو یا بڑا، بوڑھا ہو یا نوجوان، امیر ہو یا غریب، فقیر ہو یا بادشاہ، برسرروزگار ہو یا بے روز گار، نیک ہو یا گنہگارہم یہ سب جانتے بھی ہیں اور مانتے بھی ہیں کہ کوئی بھی موت کے شکنجے سے چھٹکارا نہیں پاسکتا لیکن پھر بھی اس سے غفلت برتتے ہیں اور ہمارے جینے کا انداز کچھ اس طرح کا ہے جیسے ہم نے اس دنیا سے جانا ہی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عمران عطاری نے اورنگی ٹاؤن کے ایشیا ء گراؤنڈ میں دعوت اسلامی کے تحت منعقدہ اجتماع سے بیان میں کیا۔ اجتماع میں دعوت اسلامی کے اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی محمد امین مدنی قافلہ، شعبہ جات کے ذمہ داران ، علمائے کرام، کاروبار ی حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مولانا عمران عطاری نے کہا کہ آج ہمارے بوڑھے والدین ہمارا انتظار کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس ان کی مزاج پرسی، تیمار داری کے لیے وقت نہیں ہے، یاد رکھیں کہیں والدین کی دل آزاری ہماری بری موت کا سبب نہ بن جائے۔ یاد رکھیں دنیا میں تو ہم تعلقات پر مشکل سے نکل سکتے ہیں لیکن قبر و حشر میں کوئی تعلق کام نہیں آئے گا وہاں صرف اور صرف اللہ کی رحمت کام آئے گی۔ اجتماع کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور دوردو سلام بھی پڑھا گیا۔
کراچی، دعوت اسلامی کے تحت اجتماع، اورنگی ٹاؤن درود وسلام کی صداؤں سے گونج اٹھا
- Post author:Umer Khan
- Post published:28/11/2022 18:48
- Post category:پاکستان / کراچی
- Post last modified:28/11/2022 18:48
- Reading time:1 mins read
Tags: Dawat e Islami, Ijtimaa, Karachi, Molana Imran Attari, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news