You are currently viewing کامیاب جوان پروگرام بلا تفریق تمام طبقات کیلئے تیزی سے جاری ہے، معاون خصوصی عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام بلا تفریق تمام طبقات کیلئے تیزی سے جاری ہے، معاون خصوصی عثمان ڈار

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:29/05/2021 14:04
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ پروگرام بلا تفریق تمام طبقات کیلئے تیزی سے جاری ہے،قرض حاصل کرنے والوں میں مرد خواتین اور خصوصی افراد کے ساتھ اقلیتی برادری بھی شامل ہے۔

ہفتہ کو معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹویٹر پر خصوصی دستاویزی فلم شئیر کی جس میں بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام نے کیسے خاتون کی زندگی اور گھر کے حالات بدل دئیے،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ گِل نے اس پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے ذاتی کاروبار کا خواب پورا کر لیاکامیاب جوان پروگرام سے حاصل کی گئی رقم سے اپنے کاروبار کو وسعت دی، ویڈیو میں صوبیہ گل بتاتی ہیں کہ وہ کاروبار کے ذریعے اپنے والدین اور گھر والوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھیں، انہوں نےبیوٹیشن کا کام سیکھا مگر پارلر کھولنے کیلئے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتا چلا تو قرض کیلئے اپلائی کیا اور انہیں بغیر کسی سفارش اور ضمانت کےکاروبار کیلئے قرض مل گیا، انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور کامیاب جوان کی ٹیم کی شکرگزار ہیں کہ خواب پورا کرنے میں مدد کی،معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وہوزیراعظم کی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں،بلا تفریق میرٹ پر تمام طبقات کو قرض کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اس پروگرام کا مقصد بنیادی مقصد کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے، عثمان ڈار نے بتایا کہ قرضہ سکیم سے اب تک دس ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 9 ارب روپے جاری کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں جاری قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.