اسلام آبا د(ڈیسک) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نون لیگ عمران خان کی دشمنی میں اندھی ہو چکی ہے حنیف عباسی کے وکیل بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہیں ، کٹھ پتلی وزیر اعظم ہر بات کے لئے نواز شریف سےسوال پو چھ رہے ہیں ،
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت زیادہ عرصے نہیں چل پا ئے گی ، نواز شر یف اب تک 30 سالہ اقتدار کے نشے میں ہیں حکمران ہمارے ارکان کو خریدنے کی کوشش کررہےہیں شاہد خاقان عباسی اورانکی ٹیم زیادہ عرصے تک نہیں چل پائیگی،ملکی خزانہ خالی ہے نیب شریف خاندان کے خلاف کارروائی شروع کرنےوالا ہے ، نون لیگ والوں کو شہبازشریف کے ضمنی الیکشن ہارنے کا ڈرہے