کراچی (نیوز ڈیسک) ڈالر کو ریورس گیئر لگنے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت آج 5 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہے۔
گزشتہ روز ملکی صرافہ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 10 ہزار 500 روپےکی کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 300 روپے سستا ہوا تھا۔
رواں ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 ہزار 300 روپے تک کمی ہوچکی ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 921 ڈالر فی اونس ہے۔