کراچی (ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3.38 روپے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی۔
آئی ایم ایف سے ایک ارب 38 کروڑ ڈالرقرضہ ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت3.38 روپے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر 167.89 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم 7 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت 4.39 روپے کم ہوچکی ہے۔