کراچی (ڈیسک) آج صبح اچانک ہی ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
کل کی نسبت آج ڈالر کی قیمت میں 18روپے 89پیسے کا خوف ناک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انٹر بینک میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 285روپے 89پیسے ہو گئی۔
ایک روز قبل ڈالر کی قیمت 266روپے 11پیسے رہی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کے سبب ڈالر کی قیمتیں بلندی سے مائل بہ پرواز ہیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ آئی ایم ایف حکام نے پاکستانی حکومت کو ڈالر کی قیمت پشاور میں ڈالر کے ریٹ کے برابر کرنے کی ہدایت کی ہے۔