کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مزید 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 303 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔
پی ایس ای 100 انڈیکس 39 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 46 ہزار 731 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔