You are currently viewing ڈاؤیونیورسٹی کل سےکوورنا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا کر روزانہ ایک ہزار کرلے گی ،وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی

ڈاؤیونیورسٹی کل سےکوورنا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا کر روزانہ ایک ہزار کرلے گی ،وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی

 کراچی (ڈیسک) ڈاؤ یونی ورسٹی  آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاؤیونیورسٹی کل سےکوورنا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا کر روزانہ ایک ہزار کرلے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پرصلاحیت بڑھانےسے صوبے میں کورونا اسکریننگ کا عمل تیز ہوجائے گا

ڈاؤ یونی ورسٹی  آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاہے  کورونا ایمرجنسی کے باعث ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے اسے ایک ہزار روزانہ تک لے جایا جارہا ہے کل(جمعے ) سے مشین اور کٹس آنے کے بعد ہم اپنی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت  ایک ہزار روزانہ  کرلیں گے جبکہ کل ہی ڈاؤ اسپتال میں  عام مریضوں کےلیےمفت ٹیلی میڈیسن کلینک کا بھی آغاز کیا جارہاہے یہ باتیں انہوں نے اپنے دفترمیں آن لائن اورٹیلیفون کے ذریعے بعض میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی  انہوں نے کہاکہ فی الحال ڈاؤ لیب اوجھا کیمپس میں تین سو کورونا ٹیسٹ روزانہ کی بنیا د پر کرنے کی صلاحیت ہے انہوں نے بتایاکہ اب تک ہمارے یہاں ہونے والے سیکڑوں ٹیسٹ کے بعد وہ کہہ سکتے ہیں مثبت آنے کی اوسط نوفیصد ہےانہوں نے کہاکہ صوبے اسکریننگ کا عمل تیز کیا جارہاہے یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے

انہوں نے بتایاکہ ڈاؤ میں چودہ آئسو لیشن بیڈ ہیں جبکہ اس وقت ہمارے یہاں کورونا کے دس مریض زیر علا ج ہیں جن میں چار وینٹی لیٹر پر ہے جہاں تک  کورونا سے متاثر مریضوں کا صحت یابی کا  تعلق ہے جو آیا صحت یاب ہی ہوکر کرگیا ہے اب تک ہمارے یہاں کورونا سے صرف دواموات ہوئی ہیں ان میں سے ایک کو بڑی عمر کے ساتھ  ہارٹ ،بلڈپریشر شوگر وغیرہ  کے مسائل بھی تھے دوسرے کے ساتھ ایسا مسائل نہیں تھے پروفیسرمحمد سعید قریشی نے کہاکہ کورونا ایمرجنسی کے باعث ہماری اوپی ڈیز بند ہوگئی ہیں جس سے عام امراض کے مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے اس کےلیے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ایک مفت آن لائن کلینک شروع کیا جارہاہے جس میں ہمارے ماہر ڈاکٹرز صبح نوبجے سے دوبجے تک ہفتے میں چھ دن  فرائض انجام دیں گے مفت ٹیلی میڈیسن کلینک چھ گھنٹے پیر تا ہفتہ خدمات انجام دیں گے گائنی،میڈیسن،سرجری اور سائیکاٹری کے مریض ماہرین سے مفت مشورے لے سکیں گے اور دوا بھی تجویز کی جاسکیں گی انہوں نے بتایا کہ کلینک سے فون نمبر02138732032 پررابطہ کرکے استفادہ کی جاسکتاہے

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.