کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ پولیس نے چینی، گندم اور کھاد سمیت دیگر اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔
آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف، صوبے کے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزکو انتظامیہ اورکسٹم حکام مشترکہ ناکے لگانے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔
آئی جی سندھ نے مراسلے میں کہا کہ اسمگلنگ روکنےکے لیے سندھ حکومت کے متعلقہ محکموں کوبھی ساتھ رکھاجائے، بلوچستان سے سندھ آنے والے راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسٹم حکام کو کریک ڈاؤن کے لیے پولیس ٹیمیں دی جائیں، ضبط کیا جانے والا اسمگل شدہ سامان کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے۔
کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آپریشن روم کو دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔