You are currently viewing پی ٹی وی نے تاریخ کا سب سے بڑا 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے،چوہدری فواد حسین

پی ٹی وی نے تاریخ کا سب سے بڑا 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے چار ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے جو تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی جب ہمیں ملا تھا تو مکمل دیوالیہ تھا، ہم نے مختصر عرصے میں پی ٹی وی کے دو چینلز ڈیجیٹل کئے اور پی ٹی وی کا بزنس ماڈل دیا جس کی بدولت پی ٹی وی آج ان اداروں میں شامل ہے جو منافع میں ہیں۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 22 پریس کلب اس سال ڈیجیٹل سٹوڈیو زاور لیب کے لئے منتخب کئے گئے ہیں، ان پریس کلبوں کو ماڈرن اسٹوڈیو اور ایکوئپمنٹ ملے گا جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے، اس اسکیم میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی اپ گریڈ کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں پہلے مرحلے میں ان 22 پریس کلبوں کی فہرست بھی شیئر کی جن میں ڈیجیٹل اسٹوڈیوز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان پریس کلبوں میں ملتان پریس کلب، فیصل آباد پریس کلب، میانوالی پریس کلب، جہلم پریس کلب، لاہور پریس کلب، جھنگ پریس کلب، حیدر آباد پریس کلب، سکھر پریس کلب، بدین پریس کلب، ٹھٹھہ پریس کلب، کوئٹہ پریس کلب، تربت پریس کلب، گوادر پریس کلب، حب پریس کلب، پشاور پریس کلب، چترال پریس کلب، بنوں پریس کلب، ایبٹ آباد پریس کلب، سکردو پریس کلب، گلگت پریس کلب، مظفر آباد پریس کلب اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد شامل ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.