You are currently viewing پشاور میں اطالوی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

پشاور میں اطالوی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے مراد آباد میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق علاقہ مراد آباد میں اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کی، غیر ملکی سیاح کی شناخت جو شوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے۔
اطالوی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا، متوفی 18 اکتوبرکو باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پشاور میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا، پولیس نے واقعہ سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطالوی سیاح کے کمرے سے خط بھی ملا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ اس نے تمام پیسے امریکا میں اپنی بہن کو بھجوا دیئے ہیں۔
ؒخط کے مطابق اس کے پاس 1 لاکھ 79 ہزار 500 روپے موجود ہیں جو میت کی منتقلی کےلیے استعمال کی جائے جبکہ ذاتی موبائل فون، عینک و دیگر چیزیں عثمان خان کو دینے کا لکھا گیا ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ جو کچھ کر رہا ہوں 100 فیصد اپنی مرضی سے کر رہا ہوں، میں نشے کا عادی نہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا مسئلہ ہے، صرف گہری نیند کےلیے دوائی کھاتا ہوں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7