You are currently viewing پی ٹی آئی کا اسپیکر سندھ اسمبلی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا اسپیکر سندھ اسمبلی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

کراچی (ڈیسک)تحریک انصاف نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، آغا سراج درانی کا دوران تحقیقات عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا، تحریکِ انصاف کے وزراء بھی تحقیقات کے دوران مستعفی ہوئے ہیں۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں تمام ادارے آزادی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ہماری حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے، عمران خان کا “دو نہیں ایک پاکستان” کا نعرہ حقیقی شکل اختیار کررہا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.