کراچی (ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں پر سیاست کر کے انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھی جانتی ہے کہ جس حالت میں انہوں نے ملک چھوڑا ہے اب اسی تعمیر ِنو کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے اس وقت ملک معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانو ں میں پھنسا ہوا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اب جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب،امریکا، سعودی عرب اور چین سے تعلقات بہتر کر رہی ہے تو تحریک انصاف لانگ مارچ کررہی ہے۔