You are currently viewing پی ٹی آئی رہنما   ڈاکٹر عامر لیاقت  کورونا وائرس کا شکار

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کورونا وائرس کا شکار

کراچی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف  اینکر پرسن  ڈاکٹر عامر لیا قت  اور ان کی اہلیہ طوبٰہ عامر  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

سماجی رابطے کی وئب سائٹ پر  ٹوئٹ کر تے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔

عامر لیاقت نے اسی ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا علاج بھی بتایا انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی جو بیماری اور صحت سے متعلق ہے۔

عامر لیاقت نے لکھا انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا میں مبتلا ہوئے آج دوسرا دن ہے۔ تاہم وہ گھریلو نسخوں سے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کچن میں استعمال ہونے والے چند مصالحوں کے نام لکھے جن میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچ، لونگ، اسٹار میز اور دار چینی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تمام چیزیں کورونا میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔

اسی کے ساتھ عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.