You are currently viewing پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

  • Post author:
  • Post category:تجارت / صحت
  • Post last modified:23/06/2021 17:20
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 6852 چین کے شہر بیجنگ سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ خوراکیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 20 جون اتوار کو حکومت کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6852 چین سے 15 لاکھ 50 ہزار سائنو ویک ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔ پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کررہا ہے۔