You are currently viewing پی ایس ایل کا فائنل جمعرات کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا

پی ایس ایل کا فائنل جمعرات کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:23/06/2021 17:27
  • Reading time:1 mins read

ابوظہبی(ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا فائنل جمعرات کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں اسلام یونائیٹڈ کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ملتان سلطانز کو وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں اور اس ٹیم میں سہیل تنویر، صہیب مقصود، رلی روسو اور عمران طاہر جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ پشاور زلمی نے ایلمنیٹر 1 میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز جبکہ ایلمنیٹر 2 میں دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر چوتھی بار فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ پشاور کی ٹیم اس سے قبل 2017، 2018 اور 2019 کے ایڈیشن کا فائنل کھیل چکی ہے۔ 2017 کے فائنل میں پشاور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2018 کے فائنل میں اسے اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ 2019 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کامران اکمل، شعیب ملک، جوناتھن ویلز اور شرفین ردرفورڈ شامل ہیں۔