اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام عوام تک پہنچایا جائے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلا تاخیر منہگائی کی جاتی رہی ہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن کیا جائے اور ہر صورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔