کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کی جانب سے کراچی میں ضلع غربی میں پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے بعد تھانوں میں داخلےاور پولیس وردی میں گھومنے پر پابندی عائدکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ فروز شاہ کے احکامات تمام تھانوں میں آویزان کردئے گئے ہیں جس کے مطابق ضلع غربی میں تعینات تمام پولیس اہلکار تو ڈیوٹی ٹائم کے بعد تھانے میں داخل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی وردی پہن کر گھوم سکتے ہیں ۔ تاہم احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔