You are currently viewing پورا یقین ہے انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی، الیکشن کمشنر سندھ

پورا یقین ہے انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی، الیکشن کمشنر سندھ

کراچی (نیوز ڈیسک) الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔
الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ایکسپو سینٹر ڈسپیچ سینٹر کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں کچھ تاخیر ہوجاتی ہے لیکن میٹریل یا اسٹاف کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہورہی، پولنگ سامان کی تقسیم میں ٹیکنیکل میٹریل یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کو سکیورٹی کا زیادہ پتا ہے، وہ آپس میں رابطے میں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 100 فیصد یقین ہے کہ نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی جہاں کنیکٹویٹی ہے وہاں صحیح وقت پر نتائج آئیں گے جبکہ پریزائیڈنگ افسر کو آکر میٹریل اور فارم 45 دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کا آر او نہیں بدلا لہٰذا اس حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.