You are currently viewing پنجاب  کے بعد سندھ میں بھی رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ

کراچی (ڈیسک) پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے  اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں بھی مزید سختی کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر زراعت سندھ نے ہدایت کی کہ منڈیوں سے دکانوں، اسٹالوں پر  پھلوں، سبزیوں کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں شہری سرکاری قیمت پر آن لائن سبزی اور  پھل بھی منگوا سکتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.