You are currently viewing پنجاب کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت

پنجاب کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت

ملتان(ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود نے راجن پورکے بدنام زمانہ چھوٹوگینگ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے چھوٹوگینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت جب کہ 2 کو کم عمر ہونے پر19،19 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ راجن پوراوراس سے ملحقہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ نامی جرائم پیشہ گروہ بہت سرگرم تھا۔ اس گروہ کے کارندے، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتے تھے۔ گزشتہ دور حکومت میں گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا جو کہ ناکام ہوگیا۔ جس کے بعد فوج کو طلب کیا گیا اور آپریشن کے دوران گھیرا تنگ ہونے پر گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کردیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.