You are currently viewing نظر آرہا ہےقوم اس حکومت کو مسترد کرچکی ہے، عمران خان

نظر آرہا ہےقوم اس حکومت کو مسترد کرچکی ہے، عمران خان

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے چار گولیاں لگی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو حملہ کیا گیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گا، عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے وزیرآباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا پلان کیا ہوا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ انھوں نے ہمارے خلاف تین لانگ مارچ کیے ہم نے انہیں نہیں روکا، ان کا کہنا تھا کہ نظر آرہا ہے کہ قوم اس حکومت کو مسترد کرچکی ہے۔