پشاور (ڈیسک) پاکسان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ، جبکہ اگر الیکشن میں کامیاب ہوئے تو پاکستان کو ترکی اور ملائیشا کی طر ح بنادیں گے
پشاور میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر کامیاب ہوئے تو پاکستان کو ترکی اور ملائیشیا کی طرح بنا دیں گے خان صاحب یہ کہہ سکتےہیں کہ لاہور کو پشاور جیسا بناؤں گا؟ عمران خان کے جلسوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں، شفاف انتخابات ہوئے توپنجاب،وفاق اورخیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے عمران خان کوبہتان خان اس لیے کہتا ہوں کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، یہ الیکشن ہم جیتیں گے، عمران خان نےکےپی میں اسپتال، اسکول اور سڑکیں نہیں بنائیں، عمران خان اشتہارات میں نجی اسپتال کی تصاویر دکھا رہےہیں،