You are currently viewing پاکستان فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتاہے،نواز شریف

پاکستان فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتاہے،نواز شریف

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتاہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین کے مابین وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی، پاکستان فلسطین کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1969 کی فلسطینی سرحدوں کو فوری بحال کیا جائے، پاکستان فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتاہے جب کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطےمیں امن نہیں آسکتا۔