You are currently viewing پشاور سے گرفتار رہنما پی  ٹی ایم  رکن قومی اسمبلی علی وزیر کراچی منتقل

پشاور سے گرفتار رہنما پی ٹی ایم رکن قومی اسمبلی علی وزیر کراچی منتقل

کراچی (ڈیسک)پشاور سے گرفتار پشتون تحفظ موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے رہنما وممبر آف قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی منتقل کر دیا گیا ۔

کراچی سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس نے پشاور سے گرفتار ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور سے کراچی منتقل کردیا۔

تفتیشی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم علی وزیر کو خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ لے کر آئے اور وہاں سے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ملزم علی وزیر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 876/20 درج ہے۔

اس مقدمے میں پولیس علی وزیر کے ساتھی مقامی رہنما نور اللہ ترین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرچکی ہے، سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی ایم کے کارکنان بھی شامل ہیں جو اپنے رہنما علی وزیر کی گرفتاری پر سپر ہائی وے پر احتجاج کر رہے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.