لندن(ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول اور لیڈز یونائیٹڈ کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
ڈیاگو لورنٹ نے آخری لمحات میں گول کرکے لیڈز کو یقینی شکست سے بچایا۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایلینڈ روڈ سٹیڈیم میں لیور پول اور لیڈز یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا اہم میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہوا۔ لیور پول کے سٹرائیکر سیڈیو مینی نے 31 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو دوسرے ہاف کے 42 ویں منٹ تک قائم رہی تاہم میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل لیڈز یونائیٹڈ کے ڈیاگو لورنٹ نے شاندار گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ اس طرح یہ میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔