ممبئی(ڈیسک)بھارتی باکسر ویجندر سنگھ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو باکسنگ میچ کاچیلنج کردیا جبکہ باکسرعامر خان کا نے بھارتی باکسر کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ویجندر سنگھ نے انہے مقابلے کی دعوت دے کر اپنا کیرئیر تباہ کرنے کی جانب قدم بڑھا لیا ہے،ویجندر سنگھ کسی صورت ان سے جیت نہیں سکتے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ بھارتی باکسر ویجندر سنگھ انکا اچھا دوست ہے اور ویجندر سنگھ باکسنگ کے میدان میں ناتجربہ کار ہیں عاپر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویجندر سنگھ کو باکسنگ میں بہت زیادہ تجربے کی ضرور ت ہے ۔
انٹرنیشنل باکسر عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہے مقابلے کی دعوت دینے سے پہلے ویجندر سنگھ کو سوچنا چاہیے تھا کہیں ایسا نہ ہو کہ اس میچ کی وجہ سے ویجندر سنگھ کا کیرئیر تباہ ہوجائے جبکہ عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ویجندر سنگھ کے ساتھ انکا مقابلہ ہوجائے تو یہ ایک بلاک اسٹر باکسنگ فائٹ ہوگی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے یہ بھی کہا کہ وہ بھر پور اہلیت رکھتے ہیں کہ مقابلے میں ویجندر سنگھ کا مستقبل تاریک کردیں گے۔
یاد رہے کہ حال میں ہی دبلیو او ایشیا سپر مڈل ویٹ کا ٹائٹل جیتنے والے بھارتی باکسر ویجندر سنگھ نے اب بین الاقوامی سطح کے نامور باکسر عامپ خان کو باکسنگ میچ کا چیلنج دے کر بڑا معرکہ سر کرنے کے خواب دیکھ لیا ہے جبکہ ویجندر سنگھ نے باکسر عامر خان کو پیغام بھیجا ہے کہاپنے روایتی حریف کا سامنا کریں اور ویجندر سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر باکسر عامر خان مقابلہ کے لیے راضی ہوجاتے ہیں تو باکسنگ کے شائقین کے لیے یہ صدی کا بہترین اور نہ بھولنے والا مقابلہ ہوگا۔