You are currently viewing پرویز الہٰی، مونس الہٰی کی اسپین میں جائیدادیں، ہسپانوی حکام نے نیب کو تفصیلات فراہم کردیں

پرویز الہٰی، مونس الہٰی کی اسپین میں جائیدادیں، ہسپانوی حکام نے نیب کو تفصیلات فراہم کردیں

اسلام آباد (ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے خط پر ہسپانوی حکام نے چوہدری خاندان کی اسپین میں جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کردیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کی اسپین میں جائیدادیں نکل آئیں۔
قومی احتساب بیورو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین میں چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے 3 پارکنگ پلازے اور ایک اسٹوریج ہال شامل ہیں۔
نیب کے خط پر ہسپانوی حکام نے چوہدری خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کردیں جس کے بعد نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
دریں اثناء ترجمان پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمیں نیب کا کوئی خط نہیں ملا، نہ ہی انکوائری کے لیے بلایا، نیب جب پوچھے گا تو جواب دے دیں گے۔
مونس الہٰی نے ردِعمل میں کہا کہ کوئی پارکنگ پلازہ اور اسٹوریج ہال ان کی ملکیت نہیں، ان کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، اثاثوں میں اضافہ 30 جون کے بعد ہوا تو وہ اگلے ٹیکس ریٹرن میں نظر آجائے گا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.