You are currently viewing پاکستان کے معروف ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا

پاکستان کے معروف ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا۔
ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال کا تعلق ہندو مذہب سے تھا تاہم اب انھوں نے اسلام قبول کرتے ہوئے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔
پرمیش اڈیوال نے اپنے انسٹاگرام پر مسجد نبویؐ سے اپنی ویڈیو جاری کی اور دائرہ اسلام میں آنے سے متعلق آگاہ کیا۔
پرمیش کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر عاطف اسلم کی قوالی تاجدار حرم لگائی گئی ہے۔

ویڈیو میں پرمیش کو عقیدت و احترام کے ساتھ ہاتھ باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔
پرمیش نے انسٹا اسٹوری پر مدینہ منورہ سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ڈئریکٹر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے گزشتہ کئی سال سے منسلک ہیں۔
ان کے کامیاب پروجیکٹس میں ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ اور ”عشرت میڈ ان چائنہ“ شامل ہے۔
مزید برآں پرمیش اڈیوال نے کئی ڈارموں کے او ایس ٹی کے لیے ہدایتکاری کے بھی فرائض سرانجام دیئے ہیں جبکہ مشہور اشتہاروں میں بھی انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔