کراچی(ڈیسک)ویسٹ انڈین کوچ اسٹورٹ لا کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں ہمیں کسی مشکل کا سامنا کر نا نہیں پڑاجبکہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات غیر معمولی رہے ۔
اسٹورٹ لاکا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیس فوج اوردیگراداروں نے ایئرپورٹ،ہوٹل ،اسٹیڈیم اورراستوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے تھے۔49سالہ اسٹورٹ لا 1996 میں سری لنکاکے خلاف لاہور فائنل میں آسٹریلوی ٹیم میں شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ تونہیں کہتے فوری طور پردیگرٹیمیں پاکستان آناشروع کردیں گی۔تاہم انٹرنیشنل ٹیموں کااعتماد بحال اورجلد یہاں آناشروع ہوں گی