لاہور (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایے بڑھا دیے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیل کی حالیہ قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔
ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے اور ریلوے کا سستا سفر مہنگا ہونے کے باعث مسافر شدید پریشان ہیں۔