You are currently viewing پاکستان انگیج افریقہ کی پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے

پاکستان انگیج افریقہ کی پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:01/03/2022 17:37
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان انگیج افریقہ کی پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے، مثر سفارتکاری کے ذریعے زمبابوے اور دیگر افریقی ممالک کی توجہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے موجود وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمبابوے کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر مراد بصیر سے گفتگو کرتے کیا، جنہوں نے ان سے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے زمبابوے میں بطور سفیر نامزدگی پر مراد بصیر کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات ان کی آزادی سے پہلے کے ہیں۔ ملاقات میں افریقی ممالک خصوصا زمبابوے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان انگیج افریقہ کی پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، مثر سفارتکاری کے ذریعے زمبابوے اور دیگر افریقی ممالک کی توجہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے موجود وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔ زمبابوے کیلئے نامزد سفیر مراد بصیر نے چئیرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی موثر طریقے سے نمائندگی کیعزم کو دہرایا۔ چیئرمین سینیٹ نے زمبابوے کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی بحالی اورمزید فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی آزادی کے بعد پاکستان کی معاونت سے زمبابوے ائیر فورس کے قیام پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کیساتھ بہتر دوطرفہ تجارت کیلئے بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کی زمبابوے کیلئے برآمداد بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، 2019 میں پاکستان کی برآمداد زمبابوے کیلئے 10.4 ملین ڈالر رہی جس کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.