You are currently viewing پاکستان اسٹاک  مارکیٹ میں زبردست  تیزی ، 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار روک دیا گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار روک دیا گیا

کراچی (ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈکس 1831 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 160 پر ٹریڈ کرتا رہا جب کہ 30 انڈکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روکا بھی گیا۔

شرح سود میں کمی کے مثبت اثرات جلد ہی نظر آنا شروع ہوگئے اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 1544 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زبردست تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کو ہالٹ کرنا پڑا۔

ایک گھنٹے بعد کاروبار بحال ہونے کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا اور انڈیکس 1836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ33049 پوائنٹس پر پہنچ گیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.