کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی گرین زون میں نظر آیا، حصص کی خرید و فروخت میں زبردست تیزی کا رحجان رہا، 100انڈیکس میں 330 پوائنٹس اضافے سے 32ہزار401 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو بھی 100 انڈیکس 32000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 123.45 پوائنٹس کے اضافہ سے 32084.06 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔