You are currently viewing پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے (ن) ،پی پی کی دال میں کچھ کالا نہیں پوری دیگ ہی کالی ہے ہمایوں اختر

پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے (ن) ،پی پی کی دال میں کچھ کالا نہیں پوری دیگ ہی کالی ہے ہمایوں اختر

لاہور(ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کا دامن صاف ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی اوپن سماعت کا چیلنج دیا ہے ، اس کے برعکس مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے دال میں کچھ کالانہیں بلکہ پوری دیگ ہی کالی ہے اورجلد دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،پی ڈی ایم کی تحریک آگے بڑھنے کی بجائے بند گلی میں داخل ہوچکی ہے اوراب صرف دیوار وں سے سرٹکرایا جارہاہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131کے اکابرین کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کانمائندہ ہونے کے ناطے حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ آئند ہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت اور کورونا وباکی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کےلئے کوشاں ہے اورانشا اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آرہی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.