You are currently viewing ٹھنڈ بڑھتے ہی گیس کی قلت میں اضافہ، گھریلو صارفین عاجز آگئے

ٹھنڈ بڑھتے ہی گیس کی قلت میں اضافہ، گھریلو صارفین عاجز آگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی قلت بھی بڑھ گئی۔
صارفین کے مطابق بلوچستان میں کھپت بڑھنے کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس شدید قلت ہوگئی اور بعض علاقوں میں گیس رات 11 سے قبل جبکہ کہیں دوپہر میں بھی غائب ہوجاتی ہے۔
صارفین کے مطابق صدر، ڈیفنس، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، اللہ والا ٹاؤن، گلشن اقبال، منظور کالونی، قیوم آباد اور اسکیم 33 کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی متاثر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال فرٹیلائزر فیکٹریوں کو گیس فراہمی بند نہ ہونا بھی قلت کی بڑی وجہ ہے، ہفتہ اور اتوار کو فیکٹریوں کے لیے گیس ناغے سے ہفتے کے آغاز سے سپلائی بہتر ہوجاتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.