کراچی (ڈیسک) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں ٹھاکر تو تو گیو“۔
انھوں نے کہا کہ نیازی صاحب تمہارا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوٹرن خان خود اقرار کریں گے کہ انہیں سیاست میں لانا ہی غلط تھا، سعید غنی نے عمران خان سے سوال کیا کہ نیازی صاحب جیل بھرو تحریک کب شروع کرو گے ؟۔ صوبائی وزیر نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ لانگ مارچ کا اعلان کرو یا بھڑکیں مارنا بند کرو ۔