کراچی (ڈیسک) کراچی کی عدالت نے جناح اسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ملزم جبران کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزم سے تفتیش کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
اس موقع پر ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ اس پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ خاتون کی جان بچانے کی کوشش اس کا جرم بن گیا۔
عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ ایمبولینس کیوں نہیں بلائی یا ون فائیو پر کال کیوں نہیں کی؟
بعدازاں عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 30 جون کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔