You are currently viewing وفاقی اردو یونیورسٹی کا 19واں  ”یومِ تاسیس”

وفاقی اردو یونیورسٹی کا 19واں ”یومِ تاسیس”

کراچی (ڈیسک) قائمقام وائس چانسلرجامع  اردو پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کا کہنا ہےکہ ہم سب کو نظم وضبط، وقت کی پابندی اور احساس ذمہ داری جیسے اصولوں کی سختی سے پابندی کرنا چاہیئے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے 19ویں ”یومِ تاسیس“کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ جامعہ اردو کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک دوسرے کا احترام اور سب مل کر جامعہ کی ترقی و سلامتی کے لئے کام کریں گے۔ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے کہ ہم جامعہ کو کیا دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کو نظم وضبط، وقت کی پابندی اور احساس ذمہ داری جیسے اصولوں کی سختی سے پابندی کرنا چاہیئے۔ قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے کہا کہ ہم یوم تاسیس پر اس بات کا عزم کریں کے جامعہ اردو کو دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں سے ایک یونیورسٹی بنائیں گے اس سلسلے میں ہمیں دن رات محنت کرنی ہوگی تاکہ جامعہ اردو اس ملک کی مہناز جامعہ بن سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کے 1949میں دیکھے گئے خواب کی تعبیر کی صورت میں2002میں ا ردو کالج کراچی کو جامعہ کا درجہ دے دیا گیا تھا۔ اس وقت زیادہ طلباءو اساتذہ جامعہ کے کراچی کیمپسز سے وابستہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کو تیزی سے ترقی کی جانب گامزن کرنے کےلے ہمیں انتہائی محنت وجانفشانی سے کام کرنا پڑئے گا تاکہ جامعہ پاکستان کی ایک ممتاز جامعہ کی حیثیت سے جانی جانے لگے۔ ڈاکٹر گوہر علی نے کہا کہ سب کے مل کر کام کرنے سے ہی جامعہ کی ترقی ممکن ہے۔ صدر انجمن غیر تدریسی عدیل صابر نے کہا کہ جامعہ نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بھی پہچان ہے اسے بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرنا چاہئے۔ تقریب میں ٹریثرار دانش احسان، پروفیسر زرینہ علی، پروفیسر محمدصادق،

نجم العارفین، غیاث الدین، ڈاکٹر توقیر، حسیب زاہد اساتذہ اور غیر تدریسی عمال کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کیک کاٹ کر 19ویں ”یومِ تاسیس“منایا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.