کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس پولیس سیکیورٹی کے اقدامات اور جرائم کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ کراچی شہر منشیات ، جوئے اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں اور جرائم اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائوں کو مزید موثر بنایا جائے ۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے دو ٹوک الفاظ میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیسی علاقے سے پولیس افسران کے خلاف ٹھوس شکایات یا رپورٹ موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او پر ذمہ داری عائد ہوگی اور ایس ایچ او ائندہ کسی بھی اہم عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے کے لیے تھانوں کے سطح پر ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جائےاور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ بصورت دیگر ایسے پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاررائی کی جائی گی۔
وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ہدایت جاری کی کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کروہ سیکیورٹی مینول پر عمل یقینی بنانے پر زور دیا۔ تاہم وزیر داخلہ کی جانب سے تمام اسکولوں ، کالجز اور جامعات کی سیکیورٹی کے حوالے سے ترتیب کردہ ایس او پی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔