اسلام آباد(ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے تیزگام ایکسپر یس میں آتشزدگی کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔
ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تیزگام ایکسپر یس میں آتشزدگی پر دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہےکہ تیزگام کو پیش آنے والے المناک حادثے پر دل نہایت رنجیدہ ہے۔ میری تمام ہمدردیاں غم میں ڈوبے خاندانوں کیساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ اس کے ساتھ حادثے کی فوری تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کرچکا ہوں