اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج (پیرکی)شام قوم سے خطاب کریں گے۔
چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں روس یوکر ین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔