You are currently viewing سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہر کردی ، نجم سیٹھی

سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہر کردی ، نجم سیٹھی

لاہور(ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم  تیسرا ٹی  20 لاہورمیں ہی کھیلے گی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی  اگلے ماہ پاکستان کے دورے پر آئے گی

نیوزی لینڈ  میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد  واپسی پر لا ہور  ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے پاکستان کر کٹ  بورڈ کے چیئرمین  نجم  سیٹھی کا کہنا تھا کہ  سری لنکن ٹیم نے  لا ہو ر آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور تیسرا ٹی 20 لا ہور میں ہی  کھیلا جا ئے گا ،  ان کا کہنا تھا کہ  اگلے ماہ  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ،تاہم پاکستان سے باہمی سیریز کهیلنے سے بھارت کے انکار کے معاملے میں کیس چل رہا ہےدسمبر میں  مثبت نتیجہ آئے گا،

خیال رہے کہ دو روز قبل سری لنکن ٹیم کے  کھلا ڑیوں نے تیسرا ٹی 20 میچ لا ہور میں کھیلنے سے انکار کر تے ہو ئے  بورڈ کو وینیو تبدیل کر نے کی درخواست کی تھی