You are currently viewing وزیرِ اعظم عمران خان کو منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا خط، افغانستان سےاسٹاف کے انخلا میں مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا

وزیرِ اعظم عمران خان کو منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا خط، افغانستان سےاسٹاف کے انخلا میں مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:24/08/2021 16:31
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹیلینا جارجیوا نے مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں افغانستان سے اپنے اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کے انخلا کے حوالے سے مثبت کردار پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے پاکستان کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف اسٹاف اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم کے نام خط میں وزیرِ خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر اسٹیٹ بنک کے کردار کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں انخلا کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اعلی سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پارٹنرشپ پر شکر گزار ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.