ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان آج کال ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں انسان خودکشی کر نے پر مجبور ہو جا تا ہیں جسے’’ٹریگمینل نیوریلجیا‘‘کا نام دیا جاتا ہے
اداکار سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے مہنگے اور کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، 51 سال کی عمر میں بھی وہ کسی نوجوان اداکار سے زیادہ فٹ اورپرکشش نظرآتے ہیں، ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بے تاب رہتے ہیں تاہم بالی ووڈ کا یہ خوبصورت اور صحت مند اداکار’’ٹریگمینل نیوریلجیا‘‘ نامی بیماری میں مبتلا ہے اسے چہرے کی ’’اعصابی معذوری‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اس بیماری میں انسان کے چہرے کی نسوں میں بجلی کے کرنٹ جیسا درد ہوتا ہے، یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض’’خودکشی‘‘ کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔ ڈاکٹرزکے مطابق یہ درد چہرے کو ہلکا سا چھونے، شیو کرنے اور برش کرنے پر پیدا ہوسکتا ہے اور کئی بار تو یہ درد بنا کسی وجہ کے بھی ہوجاتا ہے