وانا (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں تنخواہ نہ ملنے پر مشتعل پولیس اہلکاروں نے اکاؤنٹس افسر کی پٹائی کردی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ کے مطابق آئی جی آفس پشاور سے تنخواہیں ریلیز نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے ادائیگی نہ کی جاسکی۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پولیس اہلکاروں نے مشتعل ہوکر اکاؤنٹس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ڈی پی او کے مطابق اکاؤنٹس افسر پر تشدد کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔